خدا کی حکمتِ عملی
God’s Strategies – URD
”خُداوند تُمہارے دِلوں کو خُدا کی مُحبّت اور مسِیح کے صبر کی طرف ہدایت کرے۔(2۔ تھِسّلُنیکیوں 3:5)”
ایلیاہ بے شک ایک اکیلا شخص تھا اور اُس کے پاس بہت ہی محدود وسائل تھے پھر بھی اُس نے اپنی قوم کو جگایا اور اُن میں ایک بیداری کی لہر دوڑائی۔ ایک بیوہ نے فرق ظاہر کیا اور اُس نے اُس خدا کے بندے کے لیے آخری روٹی بنائی اور اُس بیوہ نے اپنے لیے روٹی نہ بنائی بلکہ خدا کے بندے کے لیے روٹی بنائی۔ خدا اپنے لوگوں کے دِلوں میں ایک اعلیٰ اور عمدہ خدمت کا جذبہ ڈالتا ہے۔ اور انہیں برکت دیتا ہے جب وہ خدا کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں اور جب وہ اپنے آپ کو خدا کی مرضی کے حوالے کر دیتے ہیں تو خدا اِس تابعداری کی بدولت اُن کو برکت دیتاہے۔ اکثر اوقات خدا کی حکمتِ عملی ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی، بے حس سی لگتی ہے کیونکہ خدا کی دور اندیشی لا محدود ہے اور ہمارا سوچنا سمجھنا اور تصور کرنا محدود ہے۔ جب خدا ایلیاہ کو دشمنوں کے علاقے کے مرکز میں لے گیا تو خدا جانتا تھا کہ یہ وہ آخری جگہ ہو گی جہاں اخیاب بادشاہ ایلیاہ کو آخری دفعہ دیکھے گا۔ خدا یہ بھی جانتا تھا کہ صارپت میں جانا ایلیاہ کو قحط سے بچائے گا جبکہ عقلی طور پر دیکھا جائے تو وہاں قحط تھا۔ سب سے زیادہ اہم ترین یہ ہے کہ خدا نے ایلیاہ کو دکھایا کہ وہ اُس بیوہ کی اور اُس کے خاندان کی حفاظت کرتا ہے جو کہ بعل کی پرستش کرتی ہے۔ خدا کے کئی مقاصد ہوتے ہیں اور وہ ایک ہی وقت میں کئی محازوں پر کام کرتا ہے۔ اگر ہم اُس کی پیروی کریں تو ہم برکت پائیں گے اور ہو سکتا ہے وہ ہمیں ایسے ساز بنائے جس کی وجہ سے دوسروں کو بھی برکت ملے۔ کیا خدا نے کبھی آپ کو اکسایا ہے کہ آپ کچھ کریں اور اُس وقت آپ کو یہ لگ رہا ہو کہ یہ احمقانہ ہے لیکن کیا یہ اصل میں اُس کی مرضی نہیں؟ کیا خدا آپ سے پوچھ رہا ہے کہ آپ اپنی آرام دہ زندگی جو کہ آپ لوگوں کے ساتھ گزار رہے ہیں اُس سے نکل آئیں اور اپنے کیرئیر اور اپنے معاشی اور سماجی حالات اور جو آپ کو سہولیات مہیا ہیں آپ اُن سے نکل آئیں۔ کیا وہ آپ کے دِل کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ آپ نئے علاقے ڈھونڈیں جہاں پر آپ منادی کر سکیں یا آپ اُس کے تعلق میں آگے بڑھنے کے لیے نئے نئے طریقہ کار ایجاد کریں؟
٭ دُعا:
اے خداوند تیرے قوانین اور راہیں اکثر اوقات ہمیں بے آرام اور کشمکش میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ لیکن میں تیری بلاہٹ کی تابعداری کروں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تو وہ دیکھ سکتا ہے جو میں نہیں دیکھ سکتا۔ میرا بھروسہ ہے کہ تو مجھے برکت دے گا اور جب میں تیری مرضی پوری کروں گا تو میری بدولت دوسرے بھی برکات پائیں گے۔
مسیح ہمارے خداوند کی بدولت میں یہ دُعا مانگتا ہوں۔
آمین۔